مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی۔ سندھ حکومت کی ریکوزیشن پروفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات ہوگی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے دوران 3 آرمی ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ